لاہور (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر شیرا کوٹ کے علاقے میں دریا کے کنارے واقع کچی آبادی میں چھاپہ مارا۔ سی ٹی ڈی ریڈ کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے چار ساتھی اندھیرے کا فائڈہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے ساتھ ساتھ اہم شخٓصیات کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد، دو کلاشنکوف، چار پستول، چار ڈیٹونیٹر، تین موٹر سایئکلیں اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔