لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ میرے آف شورفنڈزمیں کوئی حصص نہیں ہے میں ایک تنخواہ دار وزیراعظم ہوں اور ایک گھر ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے پاناما لیکس کی دستاویزات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا آف شورفنڈزمیں کوئی حصص نہیں ہے، میں تنخواہ دار وزیراعظم ہوں اور ایک گھر ہے جب کہ میری کچھ سیونگز ہیں جن سے آمدنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ہونے کی حثیت سے تنخواہ لیتا ہوں اس کے علاوہ میرے نہ ہی کوئی آف شور فنڈز ہیں اور نہ ہی کوئی ٹرسٹ یا حصص ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر کی سیاسی و اعلیٰ شخصیات کے حوالے سے پانامہ لیکس نے خفیہ دستاویزات جاری کیں تھیں جس برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت دنیا بھر کے متعدد رہنماؤں پر خفیہ طریقے سے دولت بنانے کا الزام لگایا تھا۔