لاہور (جیوڈیسک) پانامہ لیکس میں شامل پاکستانی سیاستدانوں کی نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس کے مطابق وزیراعظم اور ان کے خاندانوں غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرجج سے معاملے کی تحقیقات کرانا وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سارے معاملے کی تحقیقات نیب سے کروائی جائیں اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ ملوث سیاستدانوں کو نااہل قرار دے۔