ایپوہ (جیوڈیسک) ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ہاکی کا میگا ایونٹ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی روز تین میچ شیڈول ہیں۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دن کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کہتے ہیں روایتی حریف بھارت سے پہلے میچ جیت کر مورال بلند کریں گے۔
دوسرے میچز میں بھارت کا جاپان اور نیوزی لینڈ کا میزبان ملائیشیا سے جوڑ پڑے گا۔