اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت اور شواہد پر قائد ایم کیو ایم اور سینئر رہنما محمد انور کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی۔
دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ جلد وزیر داخلہ کو پیش کر دی جائے گی ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد اور رہنماء محمد انور کیخلاف سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت ، شواہد پر دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ تیار کی گئی ہے جس میں منی لانڈرنگ ، راء سے تعلقات اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کے الزامات شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے چارج شیٹ اور سرفراز مرچنٹ کے دورہ پاکستان سے متعلق رپورٹ جلد وزیر داخلہ چودھری نثار کو پیش کریں گے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے آئندہ بھی پاکستان آنے اور شواہد کی فراہمی سے متعلق مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔