جمیکا (جیوڈیسک) شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر۔ کرس گیل نے اعلان کر دیا کہ رواں سال وہ ویسٹ انڈیز کے لیے نہیں کھیلیں گے۔
ایک انٹر ویو کے دوران کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے رکن بننے اہل نہیں ہیں اس لیے شائقین کرکٹ انہیں اب اگلے سال ہی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا دیکھ سکیں گے۔
36 سالہ بلے باز نے اپنی ٹیم کی میچ فیس مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے چیریٹی میں دے دیں گے۔
انہوں نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آرام کرنا چاہتے اور انہیں تصویر میں دیکھا جا سکتا کہ وہ ایک جزیرے کے سوئمنگ پول کے قریب پرسکون انداز میں نظر آ رہے ہیں۔