لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ کی سیٹ کیلئے اشتہار نکلتے ہی اس پر تحفظات کا اظہار کر ڈالا۔ کہتے ہیں کہ انتخابی کمیٹی ہی جانبدار ہے وہ کسی صورت درخواست نہیں دیں گے۔
عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ پی سی بی کے پوچھنے پر انھوں نے بورڈ کو اپنی دستیابی سے آگاہ بھی کر دیا تھا۔ تاہم اس کے ساتھ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وسیم اور رمیز سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔
مگر سابق کپتانوں کے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے بیانات میڈیا کی زینت بن چکے ہیں لہذا اب ان کے درخواست دینے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔