ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں، فلم دنگل کے لیے پہلے وزن نوے کلو تک بڑھایا اور اب اسی فلم میں تیرہ کلو وزن کم کیا، بارہ کلو مزید گھٹائیں گے۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے پہلے فلم “دنگل” کے لیے نوے کلو تک وزن بڑھایا اور پھر اسی فلم میں نئی لک کے لیے چھ ماہ میں تیرہ کلو وزن کم کر لیا۔
عامر خان مزید بارہ کلو وزن کم کریں گے جس کے لیے انہوں نے سخت ڈائیٹنگ کے ساتھ ورزش کو معمول بنایا ہے۔ اداکار فلم دنگل میں پہلوان کا کردار کر رہے ہیں، اسپورٹس فلم 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔