ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مخالفین نے میرے بے گناہ بیٹے پر بے بنیاد مقدمہ قائم کیا ہے اب مجھے دھمکیاں مل رہی ہے میرے بچے کے امتحانات ہونے والے ہیں اور اسکا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چیف جسٹس ااف پاکستان سے میری اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار لالہ رخ کے رہائشی محمد ظہیر شعیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس نے کہا کہ 25دسمبر کو میرا بیٹا قرستان سے دعا کر کے واپس آرہا تھا کہ مخالفین نے اسکو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ سنگین دھمکیاں بھی دیں۔
جب ہم نے اس واقعہ کا پولیس چوکی میں رپورٹ کی تو بااثر افراد نے الٹا ہمارے بیٹے ارحم ظہیر کے خلاف تشدد اور بعد ازاں اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا دونوںایف آئی آرزمیں واضح تضاد موجود ہے ہماری وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمیں خدا اور رسول کے واسطے انصاف فراہم کیا جائے۔
مخالفین نے ہمارا جینا محال کر رکھا ہے ،ہمارا بیٹا سکینڈ ائر کا طالب علم ہے اور اسکے امتحانات ہونے والے ہیں مگر ہمیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔