کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے معروف فٹ بال آرگنائزر ندیم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کراچی کے شائقین فٹ بال کو خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ ماہ جون 2016ء میں کراچی کی تاریخ میں پہلی بار شہر کراچی میں میگا فٹ بال ایونٹ کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ اس میگا فٹ بال ایونٹ میں ساڑھے 6کروڑ روپے لاگت آئے گی جو کہ دبئی کی معروف کمپنی کے اشتراک سے منعقد کیا جائیگا ۔ٹورنامنٹ میں شہر کی معروف 22فٹ بال ٹیمیں شرکت کرینگی ۔خصوصاً ڈسٹرکٹ سائوتھ اور سینٹرل کی ٹیموں کو ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں فٹ بال کے کھیل کو ترجیح نہیں دی جاتی لہذا ہماری خصوصی توجہ اُن ڈسٹرکٹس میں فٹ بال کو فروغ دینا ہے ۔ندیم بلوچ نے کہاکہ اس میگا فٹ بال ایونٹ سے جہاں شہر کی رونق کی بحالی میں مدد حاصل ہوگی وہیں شہر کراچی میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔
ندیم بلوچ نے گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن سے مکمل تحفظ دلائیں تاکہ شہر میں اس میگا فٹ بال ایونٹ کو شاندار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے انہوں نے ایونٹ کی تمام تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔
کمپنی سے مشاورت اور تمام تر معاملات کی تکمیل کے لئے 20اپریل کو دبئی روانہ ہوں گا۔