لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک کراچی میں آج سے شروع ہونے والے رنگارنگ ’’ فیشن ویک پاکستان ‘‘ میں ایک مرتبہ پھر شوسٹاپرکے طورپرجلوہ گرہوں گی۔
اداکارہ کے پرستاروں کی بڑی تعداد نے فیشن شومیں انٹری کے لیے دعوت ناموں کا انتظام شروع کردیا۔ اس موقع پرجہاں عمائمہ ملک معروف ڈیزائنرظہیرعباس کے ملبوسات کے ساتھ ریمپ پرکیٹ واک کرینگی، وہیں اپنے مخصوص انداز کے ذریعے شرکا کوسرپرائز بھی دینگی۔ اس سلسلہ میں عمائمہ ملک نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ اس وقت ملک بھر میں فیشن شوز کاانعقاد عروج پرہے اوران میں شرکت کے لیے اکثردعوت ملتی رہتی ہے لیکن یہ میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ میں شومیں حصہ لے سکوں۔ اس کی بڑی وجہ فلم، ٹی وی کے پروجیکٹس ہیں جس کی شوٹنگزشیڈول کے باعث بہت سے فیشن ایونٹس میں شرکت سے معذرت کرتی ہوں۔
مگرجہاں تک بات ’ فیشن ویک پاکستان ‘ کی ہے تویہ ہمارے ملک کا ایک ایسا گرینڈ ایونٹ بن چکا ہے جس پرسب کی توجہ ہوتی ہے۔ اس میں جہاں ملک کی تمام سپرماڈلز ریمپ پرجلوہ گرہوتی ہیں، وہیں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی شوسے لطف اندوز ہونے کے لیے شرکت کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی اورغیرملکی میڈیا بھی اس ایونٹ کی کوریج کے لیے موجود ہوتا ہے۔ میں اس گرینڈ ایونٹ میں پہلے بھی شوسٹاپرکے طورپرحصہ لے چکی ہوں۔ اس مربتہ بھی معروف ڈیزائنرظہیرعباس نے اپنے ملبوسات کی نئی کولیکشن تیار کی ہے جوفیشن ویک میں متعارف کروائی جائے گی۔
مجھے اس کے لیے بطورشو سٹاپر شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جومیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کیونکہ اس طرح کے میگاایونٹس کا انعقاد دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوتوان میں وہی لوگ شوسٹاپرکے طورپرریمپ پرجلوہ گرہوتے ہیںجوبہت مقبول ہوں۔ یہ سب میری فیملی کی دعاؤں اورپرستاروں کی محبت کا نتیجہ ہے کہ مختصرعرصہ میں مجھے یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ اسی لیے میں بہت سوچ سمجھ کر پروجیکٹس سائن کرتی ہوں تاکہ لوگ اس کو برسوں یادرکھیں۔