ڈین جونز ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

 Dean Jones

Dean Jones

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلیا کے ڈین جونز کا نام گردش کر رہا ہے، تاہم سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی مطلوبہ شرائط پر پورے نہیں اترتے۔

گرین شرٹس کی کوچنگ کے لیے ڈین جونز مضبوط امیدوار ہیں، سابق آسٹریلوی کرکٹر کو کوچ کمیٹی کے اراکین وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ووٹ حاصل ہے لیکن ڈین جونز کے پاس کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ پی سی بی کی شرائط کے مطابق ہیڈ کوچ کیلئے انٹرنیشنل کوچنگ کا کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرچکے ہیں، ان کی کوچنگ میں اسلام آباد نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا پہلا امتحان جولائی میں دورہ انگلینڈ ہو گا۔