ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر نے سرکاری حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے قومی ’نیشنل گارڈ‘ تشکیل دینے کا اعلان کیا۔روسی میڈیا کے مطابق اس ادارے کا کام انسداد دہشت گردی اور منظم جرائم سے نبردآزما ہونا ہے۔
نئے وفاقی ادارے کی سربراہی ولادیمیر پیوٹن کے سابق چیف باڈی گارڈ، وکٹر زولوٹوف کے سپرد کی گئی ہے۔
روسی صدر نے کہا ہے کہ اس نئے سرکاری ادارے میں ملک کی وزارتِ داخلہ کی فوجوں کو شورش سے نبردآزما ہونے والی پولیس اور ہنگامی دستوں میں ضم کر دیا گیا ہے۔
روس کی منشیات پر کنٹرول اور ترکِ وطن خدمات کے معاملات کی نگرانی کے کام کو داخلہ امور کی وزارت کے ڈھانچے میں ضم کیا جائے گا۔