میٹرک کے طلبہ محنت کے ساتھ امتحانات جاری رکھیں اور نقل مافیہ کے بدترین پروپیگنڈے کو مسترد کریں۔ ایم ایس او

Matric Exams

Matric Exams

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی، ناظم سینٹرل زون حسنین معاویہ، وسیم ہزاروی اور ابو بکر نے اپنے جاری کردہ مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ میٹرک کے طلبہ محنت کے ساتھ امتحانات جاری رکھیں اور نقل مافیہ کے بدترین پروپیگنڈے کو مسترد کریں۔

طلبہ نقل مافیا کے خلاف خود کھڑے ہو جائیں اور اپنے آپ کو اس ناسور سے بچاتے ہوئے اپنی ذہانت اور تعلیم کو ملک و ملت کے مستقبل کے لیے بیروے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ تعلیم دشمن اور کرپٹ عناصر میٹرک امتحانات میں نقل کے جال میں پھنسا کر اسٹوڈنٹس کی بنیادیں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بورڈ آف سیکنڈری اسکول سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مشکوک سینٹرز پر چھاپے مار کر نقل مافیہ عناصر کو منظر عام پر لائیں۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795
ای میل anayatf26@gmail.com: