کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیمبر نے گیس پر لگے اضافی ٹیکس ختم کرنے اور اس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر یونس بشیر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس پر لگی انفرا اسٹریکچر ڈیویلمپنٹ ڈیوٹی اور حالیہ دنوں میں اس کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹس واپس لے ۔
یونس بشیر کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے برآمدات متاثر ہو رہی ہے اس لئے اگر حکومت نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا تو برآمدات میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے ۔