ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی) اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا فوڈ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا واہ کینٹ ٹیکسلا کے ہوٹلوں پر اچانک چھاپہ ، مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ہوٹلوں پر کام کرنے والے ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص نظام پر چار ہوٹل سیل کر دیئے متعدد ہوٹل مالکان کو وارننگ موقع پر بھاری جرمانے دو افراد گرفتار کر کے فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ فوڈ انسپکٹر چوہدری اعجاز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سرفراز نے واہ کینٹ ٹیکسلا میں ہوٹلوں کو چیک کیا اس دوران ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر مشترکہ مہمند ہوٹل ، کابلی مہمند ہوٹل ، جی ٹی روڈ نواب آباد پر واقع سیف اللہ ہوٹل ، نیو المکہ ہوٹل کو ناقص صفائی ، مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ہائی جینک وجوہات کی بنا پر مذکورہ ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا جبکہ دو افراد عبدالماجد اور شاہد عباس کو گرفتار کر لیا ،۔
ادہر واہ کینٹ چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ پر قائم داتا ہوٹل پر چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹل مالک کو پچیس ہزار جرمانہ جبکہ مجوعی طور پر بیکرز ، قصاب اور ہوٹل مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے ایک لاکھ بائیس ہزار کے قریب جرمانے کئے،اسسٹنٹ کمشنر فوڈ انسپکٹر کی کاروائی کی خبر سے ٹیکسلا واہ کینٹ کے ہوٹل مالکان میں بھگ دھڑ مچ گئی ، کئی ہوٹل والے کاروائی کی خبر سنتے ہی ہوٹل بند کر کے غائب ہوگئے،ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے اے سی اور متعلقہ حکام کی کاروائی کو سراہتے ہوئے اسے اطمنان بخش امر قرار دیا گیا۔۔