دبئی (جیوڈیسک) شارجہ میں مشرق وسطیٰ واچ اینڈ جیولری شو کا میلہ سجا ہے جہاں سونے کا بنا لباس اور دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی بھی نمائش کے لیے رکھی ہے۔
شارجہ میں سجے واچ اینڈ جیولری شو میں دنیا کا سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی نمائش کے لیے رکھی ہے۔ اٹھاون کلو سونے سے بنی انگوٹھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔
اس شو میں سونے سے بنا لباس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے ۔ چالیس ویں ایڈیشن میں ہانگ کانگ، سنگاپور، تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک سے جیولری لائی گئی ہے۔ نو اپریل تک جاری رہنے والے اس شو میں ہزاروں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔