اثاثے ظاہر نہ کرنے والے سیاستدان نااہل ہو سکتے ہیں : قائمہ کمیٹی برائے خزانہ

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملکی شخصیات کی آف شور کمنپیوں کے امور کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سلیم مانڈوی والہ کہتے ہیں کوئی بھی شخص ٹیکس بچانے کیلئے کاروبار چھپا نہیں سکتا، اثاثے ظاہر نہ کرنے والے سیاستدان نا اہل ہو سکتے ہیں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والہ کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لئے تمام اداروں سے تفصیلات طلب کی جائیں گی، آف شور کمپنیوں کی قانونی اور غیر قانونی حیثیت کا تعین کیا جاسکتا ہے، کوئی بھی بزنس مین اپنے کاروبار کو چھپا نہیں سکتا، سیاست دانوں کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا پڑیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اثاثے چھپانے والے سیاستدان نا اہل ہو سکتے ہیں آف شور کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس بچانا نامناسب ہے، آف شور کمپنیوں کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آ سکتی ہے۔