گرفتاری و قتل کے خلاف تحصیل وڈھ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

Strike

Strike

وڈھ (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر سارونہ میں کارکنوں کی اغواء نما گرفتاری و قتل کے خلاف بلوچستان بھر کی طرح تحصیل وڈھ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال رہی۔

تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل وڈھ میں بی این پی کی مرکزی کال پر سارونہ میں پارٹی ورکروں کی اغواء نما گرفتاری کے خلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی۔

اس موقع پر تحصیل وڈھ کے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔ یاد رہے یکم اپریل کو سارونہ میں چھاپہ مارکر بی این پی کے کارکنوں کو گرفتا کیا گیا تھا۔