کراچی (جیوڈیسک) عجب کرپشن کی ایک اور گجب کہانی۔ پولیس، تعلیم اور صحت کے بعد اب سندھ کی اعلی سرکاری مشینری کی بھرتیوں کا ذمہ دار پبلک سروس کمیشن بھی بدعنوانی کی گنگا میں بہہ گیا۔
کمیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی جاوید چاچڑ سمیت کس عہدیدار کے کتنے رشتے دار نوازے گئے سب سامنے آ گیا۔ بھرتیوں کی کھلی دھاندلی میں امتحان کیلئے کئی امیدواروں کو الگ سے رول نمبر جاری کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔