لاہور (جیوڈیسک) ماورہ اور مائرہ کے بعد صبا قمر نے بھی بالی وڈ کا رخ کر لیا، پاکستانی ماڈل اور اداکار عرفان خان کے مقابل جلوہ گر ہونگی۔
پاکستانی اداکارائیں بالی وڈ فلموں میں جلوے دکھا رہی ہیں، مائرہ خان اور ماورہ کے بعد صبا قمر نے بالی وڈ نگری کی راہ لی ہے۔ ہدایتکار ساکیت چوھدری کی فلم پیار کے سائیڈ ایفیکٹس میں صبا قمر عرفان خان کی ہیروئن بنیں گی۔
بتیس سالہ صبا قمر اگست میں نئی دہلی میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا فلم میاں بیوی کی زندگی پر مبنی ہوگی جس میں بیوی حاکمانہ مزاج کی ہوگی۔
میری فلم دپیکا پڈوکون کی فلم پیکو جیسی ہوگی،واضح رہے کہ صبا قمر فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال جولائی میں کریں گی۔