کراچی: وفاقی حکومت آئینی اختیارات کے ذریعہ کراچی کو جمہور یت کی بقاء، دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالہ کیا جائے۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عا لم علی نے NGO کے ایک وفد سے دوران گفتگوکہی ۔ انہوں کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے یہ کہنا کہ پنجا ب میں سند ھ سے ز یا دہ حالات خر اب ہیں لہذا پہلے پنجاب سے آپریشن کیا جائے غلط ہے ،اگر پنجاب حکومت ایسا نہیں کرتی تو کیا سندھ کی بہتری کے لئے کام نہیں کیا جائے۔
عالم علی نے کہا کہ کراچی میں مستقل امن کے لئے حکو متی اداروں میں سیاسی طور پربھرتی کئے جانے والے ملازمین کو نکالا جائے، پبلک گورنمنٹ پارٹنر شپ کیلئے سٹیزن کمیونٹی بورڈ بنایا جائے، تعلیمی بہتری کیلئے اسکول مینجمنٹ کمیٹیاں بنائی جائیں بالخصوص پولیس آرڈر 2002پر سختی سے عمل کیا جائے تو شہر میں مستقل امن ہوسکتا ہے۔