کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات میں امن دشمنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی۔ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 34 شدت پسند ہلاک جبکہ سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گرد بھی مارے گئے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف “جوان”کے علاقے میں 3 روز سے آپریشن جاری تھا۔
ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی بھی شامل ہے جبکہ سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا ہلاک دہشتگردوں کے کیمپ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود پکڑا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔