لندن (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچی ہوئی ہے وہیں پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ہزاروں مظاہرین جمع ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے ڈیوڈ کیمرون نے اقرار کیا تھا کہ ان کے والد کے آف شور فنڈ میں 5 ہزار شیئر کے مالک تھے۔
انہوں نے واضح کیا تھا کہ آف شور کمپنی سے جتنا کمایا اس پر ٹیکس ادا کیا تھا جبکہ 2010 میں انہوں نے اپنے شیئرز فروخت کر دیے تھے۔
اسکینڈلز سے بچنے کے لیے انہوں نے وزیر اعظم بننے سے پہلے کاروبار سے علحیدگی اختیار کی تھی۔