کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کے تحت شہر قائد میں آئندہ تین روز میں دہشت گردی کی واردات ہو سکتی ہے۔ سندھ پولیس کے مراسلے کے مطابق بلاول ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، سفارتی مشنز اور اہم عمارتیں نشانے پر ہیں۔ دہشت گرد واٹر ٹینکرز کے ذریعے دہشت گردی کر سکتے ہیں۔
سندھ پولیس نے فیلڈ آفیسرز کو چوکس رہنے اور سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر لاہور میں گلشن اقبال سانحہ کے بعد گرفتار دہشت گردوں نے کیے ہیں تہلکہ خیز انکشافات۔ سیکیورٹی اداروں نے جاری کر دیا مراسلہ۔ لاہور اور فیصل آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔
میڈیا ہاؤسز ، پولیس چیک پوسٹس، کوٹ لکھپت جیل کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ بیدیاں روڈ پر فارم ہاؤسز، غیر ملکی اساتذہ بھی دہشت گردوں کے نشانے پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔