کراچی : مدارس دینیہ کا تعلیمی سال 2015 اختتامی مراحل میں داخل، علوم اسلامی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بنات (خواتین) میں حسب روایت ختم بخاری کی تقریب اتوار 17 اپریل 2016 کو منعقد ہو گی جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے عالمات، قاریات، استانیوں کے علاوہ طالبات کے عزیز و اقارب شرکت کریں گے، جس میں مختلف کورسز مکمل کرنے والی طالبات کو دستار فضیلت دی جائیگی۔
جبکہ شعبہ بنین کی تقریب ختم بخاری 24 اپریل بروز اتوار کو ہو گئی، ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجلس تعلیمی اور منتظمہ کمیٹی کا رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا غلام رسول ، مولانا فرحان نعیم ،مولانا محمد اسماعیل،مولاناعبدالسلام ،مولاناظفراحمد،مفتی نذیر احمد خان ایڈوکیٹ ، مفتی سیف اللہ جمیل ، مولاناحافظ حسین احمد صدیقی،مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ، مولانا عبداللہ ہزاری، مولانا مولابخش اعوان ، مفتی نادر جان ، مولانا آفتاب الحق ، مولانا صابرالرحمن ، مولانا عبدالحمید تونسوی ، مولانا عبدالقیوم ، مولانا عبیداللہ وحید ، مولانا نظام الدین نظامی ، مولانا احمد شیر ، مولانا عبدالکبیر ، مولانا منظوراحمد ، مولانا خواجہ اسلام ، مولانا رشید احمد سواتی ،مولانا محمد جہان یعقوب ، مولانا عزیز الحق ،مولانا محمد حکیم ،مولانا مفتی محمد الیاس ، مولانا انصر محمود، مولانا عبدالبصیر ، مولانا عبدالمتین ،مفتی نوید انور ،جبکہ شعبہ غیر ملکی کے اساتذہ مولانا عطاء اللہ عارف، مولانا نور الامین ، مولانا عبدالرزاق ، مولانا عبیدالرحمن رؤفی، مفتی عبدالرحمن سمیت دیگر اساتذہ اکرام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ختم بخاری بنین وبنات کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو جلد رئیس الجامعہ کو رپورٹ پیش کرنے کی مجاز ہوں گی اور یہ اعلان کیا گیا کہ بنات کی ختم بخاری شریف کی تقریب 17 اپریل کو ہوگی اور بین کی تقریب استحکام مدارس دینہ و پاکستان کے عنوان سے 24 اپریل کو ہو گی۔