کوٹلہ ارب علی خاں: پاکستان مسلم لیگ ن کھاریاں کے رہنمائوں کی ڈیرہ کوٹلہ پر ایم این اے چوہدری عابد رضا کی سربراہی میں میٹنگ۔اس موقع پر چوہدری عابد رضا کا کہنا تھا کہ جیت یا ہار کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ لیکن محنت اور ہمت انسان کا کام ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں نے محنت کی اور اس کے صلے میں ہم نے پہلے سے بہتر رزلٹ دیا۔
انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن تمام جماعتوں کو کھاریاں شہر کے پولنگ اسٹیشنز پر ٹف ٹائم دے گی۔ تمام جماعتوں اور دھڑوں نے مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑا لیکن مسلم لیگ نے کے رہنمائو ں اور کارکنوں کی کوششیں قابل صد تحسین ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت ہمارا شیوہ ہے ہم کھاریاں شہر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہاں پر جاری میگا پروجیکٹس کو ریکارڈ مدت میں مکمل کروایا جائے گا۔ آپ لوگ بھرپور طریقے سے اللہ کی مخلوق کی خدمت کا مشن جاری رکھیں نتیجہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دیں۔
اس موقع پر میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں حاجی اسلم خان، عزیز گوندل، حاجی جاوید اقبال کونسلر،حاجی اصغر بہبلی ، چوہدری راشد محمود، ظفر مجید بٹ کونسلر، اللہ یار چاڑ، عبدالقیوم بھٹی کونسلر، راجہ شہزا داحمد، چوہدری ارشد محمود راشہ ،نادر خان، غلام فرید چوہدری، رفیق احمد، مشتاق چاڑ، لالہ فضل الرحمٰن، مولوی ظفر صاحب اور چوہدری عتیق شامل تھے۔