اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 10 اپریل 1973 کو متفقہ آئین کی منظوری دی۔ جسے دو روز بعد 12 اپریل 1973 کو صدارتی منظوری ملی۔ منظوری کے بعد موجوہ آئین پاکستان کو 14 اگست 1973 سے نافذ کر دیا گیا۔
اسی سلسلے میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے گزشتہ سال دس اور بارہ اپریل کو یوم دستور کے طور پر منانے کا آغاز کیا تھا۔ جس کا مقصد آئین کے بانیوں اور گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
یوم دستور کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔