پیرمحل کی خبریں 10/4/2016

Hafiz Najeeb

Hafiz Najeeb

پیرمحل (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچوں سے صفائی اور دیگر کام کرانے کا نوٹس لے لیا، بچوں سے صفائی سمیت کسی قسم کا بھی کام کرانے سے روک دیا گیا۔ حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ای ڈی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بچے سے کام کرایا گیا تو سکول کے سربراہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فروغ تعلیم فنڈز سے چوکیدار اور صفائی والے کو ڈیلی ویجز پر رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(نامہ نگار )لڑائی کے مختلف واقعات میں سات افراد زخمی ہونے سمیت سڑک کے مختلف حادثات میں خواتین سمیت 16افرا د شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں سات افراد جن میں منظور ولد شہامند ، پٹھانی زوجہ منظور ساکنان 673/14گ ب بشیراں بی بی زوجہ امجد ساکن پیرمحل ذوالفقار ولد محمد اقبال ساکن چک320گ ب کلیم ولد محمد حنیف ساکن چک665/6گ ب ، نوراحمد ولد حاکم علی ، نصر ت ولد حاکم ساکنان خانجوان زخمی ہوگئے سڑک کے مختلف حادثات میں خواتین سمیت 16افرا دجن میں محمد نواز ولد محمد خان چک339گ ب محمد احمد ، عابد حسین بخت بی بی ،خالد حسن ساکنان شورکوٹ ۔اقراء دختر عابد ، احمد ولد امان اللہ ، خالدہ پروین زوجہ طاہر نوید ساکن چک664/5گ ب امجد ولد ظفر اقبال ساکن چک333گ ب ، ریاض علی ولد شمیر علی ، محسن علی ولد پرویز ساکنان پیرمحل سکندرولد غلا م حسین ،عامر ولد شبیر ساکن سندھلیانوالی اسحاق ولد صدیق ،اسلم ولد بوٹا ساکن691/33گ ب رشید ولد عبدالستار ساکن بی پلاٹ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداد دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ڈکیتی کی دووارداتوں میں نامعلوم مسلح ڈاکولاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون لوٹ کرفرار مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر685/26 گ ب کا رہائشی محمد عارف ولد محمد دین گجر موٹرسائیکل پر سوار اپنے گائوں جارہاتھاکہ تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 8200روپے موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرارہوگئے ماڈل ٹائون پیرمحل کے رہائشی محمد عارف جوکہ سعودیہ میں کام کرتاہے کے گھر پانچ کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات چھ تولے نقدی 50ہزا رروپے گھریلو سامان لائسنسی پسٹل30بور کل مالیت تین لاکھ 30ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کرلیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) صوبہ بھرکی طرح ضلع ٹوبہ میں ٹیکس ڈے منایاگیا۔اس سلسلہ میں ایک تقریب ڈی سی اوآفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی جس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی جنیدانوارچوہدری،امجدعلی جاوید،میاں محمدرفیق،ڈی سی اوعامراعجازاکبر،اے ڈی سی ذیشان شبیررانا،ای ڈی اوزرائے واجدعلی،شہزادصابر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمدنجیب اسسٹنٹ کمشنرز،تنویرمرتضیٰ ،محمدسعیدڈھلوں،ڈی اوایکسائزاینڈٹیکسیشن راناقمرالحسن،ڈی اوپلاننگ شاہدرحمن، تاجر برادری، کاٹن،بھٹہ اورانڈسٹریزایسوسی ایشن کے نمائندگان،اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں ویڈیولنک کے ذریعہ لاہورسے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے خصوصی خطاب کیا صوبہ بھرکے ڈویژنل اورضلعی سطح پرمنعقدہونے والی تقریبات کوبراہ راست دکھایاگیا۔اس موقع پرٹیکس کی اہمیت اورافادیت کے موضوع پرطلبہ نے اردواورانگریزی میں تقاریرپیش کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں محمدرفیق نے کہاکہ ٹیکس کسی بھی ترقی پذیرملک کے لئے ناگزیرہیں اورمعاشرے کے ہرکاروباری فردکودیانتداری سے ٹیکس اداکرناچاہیے تاکہ ملک سے غربت،جہالت اوربدامنی کاخاتمہ کیاجاسکے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری عوام کوتعلیم ،علاج معالجہ کی سہولت اورجان ومال کوتحفظ فراہم کرناہے اوراس کے لئے عوام کورضاکارانہ طورپرواجب الاداٹیکس دیناہوگاتاکہ ان کویہ سہولیات بلاتفریق اوربلاتاخیرپہنچائی جاسکیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس کی ادائیگی سے امیراورغریب کافرق کم ہوجاتاہے اورمعاشرے میں خوشحالی اورامن آتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کوہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاہم ٹیکس کے بغیرمسائل کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ حکوت کی سب سے بڑی آمدن عوام کادیاہواٹیکس ہے جس سے عوام کی فلاح وبہبودکے منصوبوں پرخرچ کیاجاتاہے اورعوام حکومت میں برابرکے حصہ داربن جاتے ہیں اورایک قوم تشکیل پاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس دینااوروصول کرناایک قومی ذمہ داری ہے اوراس میں ہیرپھیربدترین بدیانتی ہے اوریہی عوامل ملک وقوم کی تباہی کی وجہ بنتے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب ٹیکس ڈے جیسے پروگرام سے عوام میں ٹیکس کی ادائیگی کاشعوراجاگرہوگا۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس سسٹم میں مزیداصلاحات کی گنجائش موجودہے۔ اے ڈی سی ذیشان شبیررانانے کہاکہ ضلع ٹوبہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں ڈویژن بھرمیں پہلی پوزیشن پرہے اوررواں مالی سال کے اختتام تک ٹارگٹ حاصل کرلیاجائے گا۔اس موقع پرڈی اوایکسائزراناقمرالحسن اورپروفیسرحافظ راشدنویدنے بھی خطاب کیا۔بعدازاں ٹیکس کے موضوع پرتقریری مقابلہ کے پوزیشن ہولڈرطلبہ میںانعامات تقسیم کئے گئے جبکہ ایک آگہی واک بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی نے 43 برس قبل قوم کو پاکستان کا متفقہ آئین دے کر پاکستان کے حصول کی تکمیل کردی پاکستان کے عوام کو 1973کے منظور کیے گئے آئین پر اور ان کے منظور کرنے والوں پر آج بھی فخر ہے ان خیالات کا اظہار ساجد علی تحصیل صدر پاکستان پیپلزبیور ونے ہمراہ خان شوکت علی بلوچ سابق امیدو ار پنجاب کے پاکستان میں یوم دستور کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ، ملک میں 43 برس سے متفقہ آئین ہے ۔ 1973 کو منظور کیے گئے آئین کو پاکستان کا متفقہ آئین کہا جاتا ہے۔اکثر حکمرانوں نے اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے 1973 کے آئین میں مرضی کی ترامیم کیں تاہم پیپلز پارٹی کی ہی گزشتہ حکومت نے اس آئین کو اصل شکل میں بحال کیااور اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے وہ تمام اختیارات وزیر اعظم کو واپس منتقل کر دیے جو آئین کے تحت وزیر اعظم کے تھے۔ انہوںنے کہا آئین ہمیں متحد کرتا ہے،43 سال قبل منتخب جمہوری حکومت نے آئین دیا۔اور دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریعے اختیارات واپس وزیراعظم کو دیے جس پر کارکنوں کو فخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ اقبال پارک ا ورکیتھولک چرچ سکول پیرمحل کا دورہ میں سیکورٹی کو چیک کرتے ہوئے شام کے وقت داخلی خارجی راستوں کو بند کرنے کاحکم تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف احکامات کی روشنی میں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ اقبال پارک ا ورکیتھولک چرچ سکول پیرمحل کا دورہ کرکے کیتھولک چرچ اور سکول کی سیکورٹی کو چیک کرتے ہوئے شام کے وقت داخلی خارجی راستوں کو بند کرنے کاحکم دیتے ہوئے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا
پیرمحل(نامہ نگار ) محد سے لحد تک علم حاصل کرنا انسان کے لیے فرض ہے پولیو مہم کی طرح پاکستان کے ہر شہری کو بچوں کی تعلیم کے لیے داخلہ مہم کو بھی گھر گھر گلی گلی محلہ محلہ میں قومی فریضہ سمجھ کر حصہ لینا ہوگا ملک پڑھا لکھا ہوگا توجہالت کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار ایم این اے چوہدری اسدالرحمن چیئرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی نے ہمراہ حافظ محمد نجیب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسررائو عتیق الرحمن ای ڈی او ایجوکیشن کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں تحصیل پیرمحل ہیڈماسٹر اساتذہ اور والدین اور دیگر شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہاچارسے نو سال تک کے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں پاکستان میں52فیصد بھارت 92فیصد جبکہ بنگلہ دیش 96 فیصد شرح خواندگی کاحامل ہے نماز بالغ ہونے پر فرض ہے جبکہ علم انسان کے پید اہونے سے لحد میں جانے تک فرض ہے تعلیم کو سوفیصد شرح خواندگی تک لے جاناقوم ملک کے لیے ضروری ہے پاکستان میں دوفیصد جبکہ چین پانچ جبکہ بھارت چار فیصد تعلیم کے لیے مختص کرتاہے پولیو مہم کی طرح داخلہ مہم کو بھی گھر گھر گلی گلی محلہ محلہ میں قومی فریضہ سمجھ انجام دینا ہوگا اساتذہ جو تعلیم کا منبہ ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کہیں بھی ہے وہ معزز پیشہ سے وابستہ ہے رائو عتیق الرحمن ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا 2015میں ایک لاکھ کا ٹارگٹ ملا تھا ضلع بھرمیں ایک لاکھ 4ہزار بچوں کو داخل کیا اس سال 2016میں ایک لاکھ دس ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا ٹارگٹ مقر رہے انشاء اللہ دیڑھ لاکھ سے زائد بچوںکو ضلع بھرمیں داخل کروائیں گے 107ایلیمنٹری سکول کے ہیڈ ماسٹر ز نے شرکت کی چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ، چوہدری ریاض الحق ، چوہدری خالد سردار نے بچے کا نام رجسٹر ڈ کے تحصیل پیرمحل میں باقاعدہ داخلہ مہم کا آغاز کیا اس موقع پر رائو عتیق الرحمن ای ڈی او ایجوکیشن ، ڈی ای او سیکنڈری ملک الطاف حسین ثاقب ، ارشد رشید ، چوہدری خالد سردار چیئرمین ، محمدصدیق پیارا ، مقبول شاہ ، ماسٹرمحمد اسلم ، ڈپٹی فاروق زاہد سمیت نومنتخب نمائندگان اور والدین اساتذہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ مورخہ 16 اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء بمقام المعصوم ہسپتال پیر محل منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت عالمی مبلغ اسلام خواجہ خواجگان حضرت الحاج خواجہ صوفی محمد اصغر اسلمی آف بولٹن یوکے فرمائیں گے زینت القرآء الحاج قار ی نوراحمد چشتی پنجاب اسمبلی تلاوت کلام پاک فرمائیں گے نعت رسول مقبول ْۖ صاحبزادہ محمد عثما ن آف پیرمحل گلہائے عقیدت پیش کریں گے خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانامفتی محمد وسیم سیالوی فرمائیں گے صلوة سلام کے بعد ملک پاکستان عالم اسلام کی سلامتی وخوشحالی کے لیے دعافرمائیں گے محفل کے شرکاء کے لیے لنگر عام دوست احباب سے شرکت کی پروزر اپیل ہے۔