آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، شہریوں کی زندگی کو خطرات

Landslides

Landslides

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ گلگت بلتستان میں میں متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا۔

بارش سے متاثرہ علاقوں میں بحالی سے پہلے ہی پھر آسمان برس پڑا ۔ آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ مظفر آباد ، راولاکوٹ ، سدھنوتی ، نیلم اور ہٹیاں میں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کے پاس قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بھی موجود نہیں ہے۔

آزاد کشمیر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ نے دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب آباد لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ گلگت بلتستان کے علاقے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے خوف زدہ لوگوں نے محفوظ مقامات کا رخ کرلیا ۔ چکیسر میں خوراک اور بشام میں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ گلگت کے بعض علاقوں میں سات روز بعد بھی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی ۔ پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔