کراچی (جیوڈیسک) پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سسٹم میں فرشتے بھی آ جائیں تو مسائل حل نہیں ہو سکتے، عوام کو اختیارات دیئے گئے تو گلی محلوں کے لوگ خود نیب کا کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب ہندو کمیونٹی کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جہاں بنیادی حقوق نہ ملیں وہاں جمہوریت فراڈ ہے، ان کا کہنا تھا کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر بنانا ہو گا، چوبیس اپریل کے بعد کوئی اس قوم کو آپس میں نہیں لڑا سکے گا۔ تقریب میں سابق ناظم اسلام کوٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔