اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کا جوابی وار، کپتان کے خطاب کو مایوس کن قرار دیدیا۔ اپنے ردعمل میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں پھر بھی جہازوں میں گھومتے ہیں، الیکشن کمیشن کو چندوں کا حساب دیں۔
خواجہ آصف نے اسپتال کی رقم سے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے، عمران خان آمدن کے ذرائع واضح کریں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کہتے ہیں، کپتان نے بے ربط باتیں کیں، پہلے شعیب سڈل، اب چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کہتے ہیں، عمران خان نے ملک دشمنی کو نیا موڑ دیا، انہیں ادھورے خوابوں سے باہر نکل آنا چاہئے۔