ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) دیہاتوں اور شہروں میں عوام کی سرکاری راستوں 5/5 پر فٹ تک ناجائز تجاوزات ۔عوام الناس کا چلنا اور گاڑی لے کر گزرنا محال ہو گیا ۔ اے سی کھاریاں سے ناجائز تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گلیانہ ،بھگوال ۔ملکہ ۔ٹھوٹھہ رائے بہادر ڈوگہ اور گوٹریالہ سمیت تمام دیہاتوں میں مرکزی گزر گاہوں کے ساتھ اپنے گھروں کو جانے والے گیٹ کے سامنے اکثر لوگوں نے 5/5فٹ تک کی سیڑھیاں بنا رکھی ہیں ،
جبکہ لوگ اپنے گھر کے سامنے ایک انچ بھی جگہ عوام الناس اور رفاہ عامہ کے لئے نہیں چھوڑتے ۔اور الٹا اپنے اپنے گھروں کے سامنے تھڑے اور ناجائز سیڑھیاں بنا لیتے ہیں ۔جہاں سے عوام الناس گاڑیاں تو درکنار پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔گلیانہ اور گردو نواح کے عوام نے اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک گاوں کا دورہ کریں اور اپنی سربراہی ہیں ناجائز تجاوزات ختم کروائیں ۔