اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل سمیت سات بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج گیارہ بجے سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہوا ، حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے ، غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام سے متعلق بل سمیت سات بل ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔
مشترکہ اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کی ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی آئی اے بل اور پاناما لیکس سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔