دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں برج خلیفہ سے بھی اونچی دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا اعلان کر دیا گیا ۔ برج خلیفہ بنانے والی کمپنی ہی یہ عمارت بھی تعمیر کرے گی۔
کمپنی نے ابھی اس عمارت کی مجوزہ اونچائی کے متعلق معلومات نہیں فراہم کی ، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ 828 میٹر اونچے برج خلیفہ سے بلند ہو گی ، منصوبے پر ایک ارب ڈالر خرچ ہوں گے اور یہ عمارت دو ہزار بیس میں دبئی ایکسپو تک تیار ہو جائے گی۔
اس عمارت میں رہائشی فلیٹوں کے علاوہ ہوٹل اور وسیع چھت بھی ہو گی اور سمندر کے نظارے کے لیے مخصوص سہولیات بھی ہوں گی۔