ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پولیس تھانہ سٹی واہ کینٹ کی کاروائی ، کارلفٹروں کے بین الصوبائی گینگ کے سرغنہ سمیت چار افراد گرفتار، دوران تفتیش سینکڑوں گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف ، پولیس نے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آٹھ گاڑیاں برآمد کر لیں، کار لفٹروں کا نیٹ ورک بیرون ممالک سے چل رہا تھا،بہت بڑا مافیا ہے کارلفٹر گروہ کے باقی افراد کی گرفتاری کے لئے صوبہ کے پی کے پولیس کے تعاون سے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد دیگر ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہونگے ، جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے پولیس اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے
ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کی زیر نگرانی ، سب انسپکٹر محمد گل تاج نے پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدائت پر بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے چار ملزمان گینگ سرغنہ زاہد شاہ ساکن اٹک ،مستمیر خان ساکن نوشہرہ،سعید خان ساکن فیصل آباد،بازیر خان ساکن صوابی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی آٹھ گاڑیاں برآمد کر لیںایس ایچ او تھانی ماڈل سٹی واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی ے میڈیا کو گینگ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زاہد شاہ کارلفٹر گینگ کے سرغنہ زاہد شاہ اور سعید نامی ملزمان گاڑیاں چوری کرتے اور بزریعہ موٹروے جبکہ بعد ازاں انھیں اشکی انٹر چینج سے اتر کرمستمیر نامی شخص کے حوالے کرتے،انکی گینگ میں شامل بیرون ملک دبئی مقیم عدنان خان ولد ویران خان جو کہ کے پی کے کا مشہور کار لفٹر ہے اپنے کار ندے سلامت گل ساکان جہانگیرہ کے زریعے اصل مالکان تک رسائی حاصل کر کے اور اپنی مطلوبہ رقم لیکرگاڑی مالکان کو انکی گاری واپس کرتا،یا پھر چوری شدہ گاڑیوں کے نئے کاغذات تیار کر کے انھیں فروخت کردیا جاتا تھا۔
ایس ایچ او یاسر کیانی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں صرف پنجاب سے یہ گروہ تیس سے زائد گاڑیاں چوری کرچکا ہے جس کا ملزمان نے اعتراف کر لیا ہے،چوری شدی گاڑیاں دبئی مقیم عدنان نامی شخص کو فروخت کی گئیں،جو اپنے نیٹ ورک کے زریعے ان گاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کرتا ہے،ایس ایچ او نے بتایا کہ اس ضمن میں کے پی کے پولیس سے مسلسل رابطوں میں ہیں،جبکہ عدنان کی فوری گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ وہ جلدنیٹ ورک میں شامل افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،کار لفٹر گینگ کی بابت بتایا جارہا ہے کہ انکا نیٹ ورک پنجاب ، کے پی کے ، اور دیگر صوبوں میں موجود ہے ، کار لفٹر گروہ سے برآمد کی جانے والی گاڑیاں حسن ابدال ، راولپنڈی ، اٹک ، فیصل آباد،واہ کینٹ سمیت دیگر شہروں سے چوری کی گئیں ،جن میں کرولا کار نمبریLXH-19 ِ،کرولا کار نمبریLOX-5161, ،مہران کار نمبریLW-4656, ،ہنڈا کار نمبریLZW-5588 ہنڈا کار نمبریLZV-285 جی ایل آئی کار نمبریYD-283 ،مہرا ن کار نمبریSGE9690 اور سوزوکی کلٹس کار نمبریLED-8745 شامل ہیں۔