قصور : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک

Police

Police

قصور (جیوڈیسک) ڈی پی او قصور کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر میں بتیس پل کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔

پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ 5 ڈاکو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس حکام کے مطبق ڈاکوؤں سے اسلحہ اورمال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔