اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں مے فیئر فلیٹس کا مالک نواز شریف کو قرار دیدیا جبکہ الیکشن کمیشن کے گوشوارے کچھ اور حقائق بتاتے ہیں ۔ چودھری نثار کی معصومیت ، وزیر اعظم کے لیے مشکلات بڑھا دیں ۔ برطانیہ کے مے فیئر اپارٹمنٹ کی ملکیت بھی نواز شریف کے کھاتے میں ڈال دی ۔ وزیر داخلہ نے فلیٹوں سے جڑی کہانیاں سنا دیں ۔
کہتے ہیں بے نظیر بھی انہی فلیٹس میں وزیر اعظم سے سیاسی مذاکرات کرتی رہیں ہیں ۔ 2014 میں وزیر اعظم نے گوشواروں میں ان کا ذکر تک نہیں کیا ۔ دنیا نیوز نے وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں ۔ الیکشن کمیشن میں جمع گوشوارے کے مطابق وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائيداد ہے نہ کاروبار ، وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے 2 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں ۔ حسین نواز نے بیرون ملک سے وزیر اعظم کو 19 کروڑ روپے سے زائد رقم بھجوائی ۔