راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر کرکٹ کمنٹیٹر احتشام الحق کے عزیز جاں بحق ہو گئے ، نامعلوم موٹرسائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔
راولپنڈی میں تھانہ بنی کے علاقے اصغر مال کالج کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی جس کی وجہ سے عزیز شاہ نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
مقتول عزیز شاہ کرکٹ کمنٹیٹر احتشام الحق کی اہلیہ کے ماموں ہیں، ان کی نماز جنازہ مغرب کے بعد اصغر مال کالج کے قریب ادا کی جائے گی ۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، تھانہ بنی پولیس نے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔