مینگورہ (جیوڈیسک) مینگورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی لیگل شانگلہ کو شہید کر دیا ، تفصیلات کے مطابق محمد الیاس کو مینگورہ میں پہلے سے گھات لگائے ہوئے نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا ۔
محمد الیاس کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اور گواہوں کے بیانات حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ہے ۔