کراچی (جیوڈیسک) خورشید بیگم سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 6 مارچ سے اب تک ایم کیو ایم کے ان 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن پر کوئی الزام ہے، نہ کوئی مقدمہ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکنان کو خیابان سحر کی اس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے جس کا منشور صرف مائنس قائد تحریک ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کسی بھی جانے والے کو روکا نہ منایا، 10 ہزار افراد کے قتل کا الزام متحدہ پر لگایا گیا، اس الزام کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے 100 کارکنان کو گرفتار کر کے 5000 کارکنان کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی وفاداریوں کا رخ عزیز آباد سے ہٹا کر خیابان سحر یا لانڈھی کر لیں جن نمبروں سے دھمکیوں کی کالز آ رہی ہیں، وہ ثبوت رینجرز اور پولیس کو فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔