کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان نے کراچی چڑیا گھر میں بڑے جانوروں کی افزائش میں اضافے کیلئے بھی کاموں کا آغاز کردیا ۔بنگال ٹائیگر اور پوما کے جوڑوں کو آپس میں ملوا دیا۔
ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سلمان شمسی نے گزشتہ روز بنگال ٹائیگر اور کنیڈا کی بلی پوما کے جوڑوں کو جو کہ الگ الگ رکھے گئے تھے اب ان کو آپس میں ملوا دیا اور اس موقع پر ڈاکٹرعامر اسماعیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر عابدہ رئیس اور فرید بھی موجود تھے۔
گزشتہ 6ماہ میں بھی لنگ مور کے 6سے زائد بچوں ،کالے ہرن کے بچوں میں اضافہ ہوا وہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بطخوں کے تالاب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جو کہ 2کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے جبکہ ہاتھی کے کیج کے کام کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔