لاہور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سینئر راہنماء زرینہ شیخ نے کہاہے کہ میاں برادران نے جب سے حکومت سنبھالی ہے انکی توجہ عو امی مسائل کے حل کی طرف ہے۔
ملک سے بد امنی ،بیروز گاری کے خاتمہ کیلئے دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے۔ پاکستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت دہشت گر دی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدا مات اٹھا رہی ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں انشاء اللہ پاکستان میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کے بعد سیاسی حریفوں کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ سے وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی کمیشن تشکیل دیکر اپنے تینوں بچوں کو انصاف کیلئے پیش کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا خود کو احتساب کیلئے پیش کرنیکا فیصلہ اور عدالتی کمیشن بنانا قابل تحسین ہے۔