خانیوال (نوید اشرف کمبوہ) محکمہ زراعت تو سیع خانیوال مرکز میں مریم بختاور بھٹی نے بطور زراعت آفیسر کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر پنجاب لاہور نے مریم بختاور بھٹی کو خانیوال محکمہ زراعت توسیع مرکزی میں بطور زراعت آفیسر تعینات کر دیا ہے۔
جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔مریم بختاور تعلیم کے میدان میں نمایاں پو زیشن ہولڈر اور دیگر ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی توسیع کے لیے اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات اٹھا ئے جائینگے ۔مریم بختاور بھٹی خانیوال کے سماجی شخصیات بختیار بھٹی کی صاحبزادی اور ڈاکٹر آسٹن اے بھٹی کی پوتی ہیں۔