سیہون شریف (قربان علی بھٹی) ایس ڈی ایم سیہون حدد خلیوں کو ہٹانے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل کرنے میں مکمل ناکام: مین درگاھ روڈ، گولڈن گیٹ، دھمال چونک سمیت مین سڑکوں پر حددخلیاں مزید بڑہ گئی، انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل نہ ہوسکی۔
ایس ڈی ایم محمد موسیٰ رند نے سیہون شریف کے مین درگاھ روڈ، گولڈن گیٹ، شاہی بازار روڈ اور دھمال چونک پر موجود غیرقانونی حددخلیوں کو ہٹا نہیں سکا جبکہ کچھ دن پھلے حددخلیوں کے خلاف آپریشن بھی صرف فرضی طور پر کیا گیا جس کے بعد سیہون شریف کے بااثر اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کے آشرواد سے کچے دوکان، کچی ہوٹلیں اور کیبنیں وغیرہ کو پھر سے پکا بنا کر ہمیشہ کے لئے پھلے سے مزید پکا بنایا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے گلی گلی اور ہر راستہ بند ہوتا جارہا رہا ہے مگر انتظامیہ کی اس معاملے پر توجہ ہی نہیں جاتی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں سمیت حضرت قلندر لال شہبازؒ کے عقیدتمندوں کو بھی پیادل آنے جانے میں سخت مشکلاتوں کا سامنے کرنے پر مجبور ہیں۔ سندھ پریس کلب سیہون کے صحافیوں کو سیہون شریف کے سیاسی سماجی رہنمائوں ایڈووکیٹ بشیر احمد اوٹھو، آزاد منصور چنہ، مرید خان بروہی، عارف میمن نے بتایہ کہ انتظامیہ کی عدم توجھی کی وجہ سے ہر گلی ہر راستہ، مین روڈ اور مین چونک حددخلیوں میں تبدیل ہوگیا ہے، سیہون کے شہریوں نے اعلیٰ اختیاریوں سے اپیل کی ہے کہ اس معامے کا فوری طور نوٹیس لیا جائے۔