واشنگٹن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والے امریکی فوجی کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
روپ اونیل نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی میزیز کی کارروائی کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق امریکی میرین کے 39 سالہ اہلکار روپ اونیل کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ریاست کے مغربی شہر بوٹی میں ایک تجارتی مرکز کے باہر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے پائے گئے۔
اونیل نے پولیس کے روکنے پر شراپ نوشی کا ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا جو امریکا میں پہلے درجے کا جرم شمار کیا جاتا ہے۔
اس کی پاداش میں پولیس اہلکاروں نے اسے تھانے میں بند کرکے مقدمہ درج کر دیا جہاں سے وہ ہزاروں امریکی ڈالرز کی مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہا ہوا۔