ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ای ڈی او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے کہا ہے کہ اگر نیت ٹھیک ہو اور حوصلے بلند ہوں تو منزل قریب آجاتی ہے، یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوںکے بعد ملا ہے اسکی حفاظت اور آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہو گا، پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر نہ صرف معیاری فروغ تعلیم میں مصروف عمل ہے بلکہ ڈینگی اور دیگر ایشوز پر بھی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
اس ملک کے نونہالوں کی زہنی آبیاری کے ساتھ ساتھ انکو تحفظ فراہم کرنا بھی ہماری ائولین ذمہ داری ہے تمام پرائیویٹ سکول سیکورٹی کے ایس او پی پر عمل کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے صدر شیخ قمر کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، ڈویژنل آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے راہنما ابرار احمد خان، تحصیل ٹیکسلا کے چیف آرگنائزرعطا الرحمن چوہدری، سرپرست اعلیٰ ملک امین، اقبال اعوان اور شیخ قمر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
جبکہ اس موقع پر چئیرمین عرفان خان ایڈووکیٹ، ملک سفیر عالم، صفدر حسین، امجد خان، محمد علی فضلی، ساجد غفار،اختر چشتی، سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران و ممبران مختلف مدارس کے سربراہان کی کثیر تعداد موجود تھی، قاضی ظہور الحق نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف قومی سطح پر مہم جاری ہے اور ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی کے بعد ٹیکسلا کے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر جہاں ڈینگی کے خلاف جاری مہم میں پیش پیش ہے وہیں پر سکولوں کی سیکورٹی سے متعلق جاری ایس او پی پر عملدرآمد بھی انتہائی ضروری ہے ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل راہنما ابرار احمد خان نے کہا کہ ہمارا تعاون محکمہ کو پہلے بھی حاصل تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔
پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر گوناں گوں مسائل کا شکار ہے ،عطالرحمن چوہدری نے تنظیم کی غرض و غائیت بیان کیںجبکہ میزبان تقریب شیخ قمر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تنظیم میں شامل ہونے والے نئے عہدیداران کا حلف ای ڈی او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے لیا۔