بدین (عمران عباس) سندھ بھر کی طرح ضلع بدین بھی گرمی کی شدید لپیٹ میں ، گرمی کی شروعات کے ساتھ ہی بیس گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دوھری پریشانی میں مبتلا کردیا ، سندھ بھر کی طرح ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت چالیس سینٹری گریڈ تک جا پہنچا ہے ،
گرمی کی شروعات میں ہی حیسکو کی جانب سے اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث انسانی اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر بھر میں ٹھنڈی مشروبات اور برف کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیاہے اور لوگ ہر وقت چھاﺅں کی تلاش میں لگے رہتے ہیں،شہری اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ تو قدرت کی طرف سے ہے لیکن اُس گرمی کے بعد حیسکووالوں کی لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کردیا ہے ۔