قصور کی خبریں 14/4/2016

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) پتوکی کے نواحی گائوں بھائی کوٹ میں شریف برکس پر بھٹے کی اندرونی دیوار گرنے سے دو افراد مقبول اور امین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ تیسرے کی حالت شدید تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں بھائی کوٹ میں واقع بھٹہ شریف برکس پر یہ واقع پیش آیاہے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اسی بھٹہ پر کچھ دن پہلے ایک اور دیوار گر گئی تھی جس کے نیچے ایک جانور خچر بھی آکر مر گیا تھا۔کچھ دن پہلے بھٹہ ملازمین نے مالک کو بھٹہ کی دیواروں کی خستہ حالت کے بارے میں آگاہ کیا اور کام کرنے سے انکار کرد یا کہ جب تک ان دیواروں کی مناسب مرمت نہیں کی جاتی تب تک وہ کام نہیں کریں گے لیکن بھٹہ مینجر نے انہیں پریشرائز کر کے کام کرنے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں آج اسی خستہ دیوار کے نیچے آکر دو مزدور دم توڑگئے ہیں جب کہ تیسرا زندگی اور موت کی کشمکش میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔بھٹہ ملازمین کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھٹوں کی مرمت کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ اس طرح انسانی جانوں کے ضیاع کو محفوظ کیا جاسکے اور ان افراد کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) بھائی کوٹ چک نمبر 3 میں بھٹہ خشت کی دیوار گرنے سے دو محنت کش جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ساہیوال کا رہائشی محمد امین اور گنڈاسنگھ کا مقبول احمد بھائی کوٹ میں واقع چوہدری اقبال کے بھٹے پر کام کر رہے تھے کہ دیوار اچانک ان کے اوپر آگری جس کے نتیجے میں دونوں محنت کش دیوار تلے آکر دب جانے سے شدید زخمی ہو گئے انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہاتھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں محنت کش زندگی کی بازی ہار گئے پولیس مصروف کارروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے)دیپال پور روڈ پرالہ آباد کے نواح ارزانی پور میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،خاتون زخمی،تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے رہائشی محمد ندیم اور شمع بی بی موٹر سائیکل پر حجرہ شاہ مقیم سے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ جب ارزانی پور کے قریب پہنچے تو پچھلی جانب سے آنے والی تیزرفتارگاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے،انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ محمد ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیاجبکہ شمع بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،کارڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور رائے محمد نواز مارتھ نے اکیڈمی کے پرنسپل کو طالبہ کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہو نے پر 14سال سزائے قید کا حکم سنایا ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ عیدے شاہ روڈ پر قائم اکیڈمی کے پر نسپل عرفان علی شیر نے دو سال قبل اکیڈمی میں آ نیوالی نند کا تکیہ سے شمع اشرف نامی طالبہ کو زبردستی اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر ملزم کیخلاف اغواء و زنا ء باالجبر کے تحت مقدمہ در ج کیا گیا ملزم مذکورہ پچھلے 17ماہ سے جیل میں مقید تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)گزشتہ دنوں پیٹ کے دوسرے آ پریشن کے دوران بھٹی ہسپتال قصور کے دو ڈاکٹروں محمد اویس اورمحمد طاہر کی غفلت ،لاپرواہی اور غلط آ پریشن کے باعث ہلاک ہو نے والے کالج روڈ قصور کے محمد رشید کی ہلاکت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد یونس عزیز نے متوفی کے بھائی محمد قاسم کی طرف سے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی رٹ پیٹیشن پر ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کو بمطابق قانون مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا لیکن ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس نے ملزمان سے ساز باز کر کے مقدمہ درج کر نے سے صاف انکار کر دیا اور محمد قاسم کو دھکے دیکر تھانے سے نکال دیا اس نے کہا کہ وہ کسی عدالتی حکم کونہیں مانتا نہ ہی وہ عدالت کا پابند ہے جس پر محمد قاسم نے ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کیخلاف حکم عدولی کر کے مقدمہ درج نہ کر نے پر کاروائی زیر آ رٹیکل 155(c)پولیس آ رڈر2002کے تحت کاروائی کر نے کی درخواست دائرکی جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او مذکورہ کو برائے جواب 18اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313