لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سنٹرل لندن کے ہسپتال میں چیک اپ مکمل ہونے کے بعد واپس گھر روانہ ہوگئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سنٹرل لندن کے ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔
ڈاکٹرز نے وزیر اعظم نواز شریف کے دل کے ٹیسٹ، بلڈ پریشر اور خون کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ وزیر اعظم طبی معائنے کے بعد واپس گھر روانہ ہوگئے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔